• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے کاغذات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کاغذات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ بدھ کو عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 89اور این اے 122سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونیکے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 16جنوری کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ میں کیس میں سنائی گئی سزا کی بنیاد پر الیکشن کے لیے نااہل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید