• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلج چیئرمین کوہاٹ کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا، ڈی پی او کا پشاور ہائیکورٹ میں بیان

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ کورٹس کوہاٹ کے نزدیک حراست میں لئے گئے ویلج چیئرمین نبی اللہ کے کیس میں درخواست گزاروں کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ڈی پی او کوہاٹ محمد فرحان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے کسی بھی اہلکار نے مذکورہ ویلج چیئرمین کو گرفتار نہیں کیا اگر انہیں ضروری مواد فراہم کردیا جاتا ہے تو وہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ضروری کارروائی کریں گے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں فاضل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
پشاور سے مزید