کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے مبینہ طور پر پانچ روز قبل تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے عراق اور شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے شام اور اردن کی سرحد کے قریب ٹاور 22؍ بیس پر اتوار کو ڈرون حملے کے جواب میں ایرانی مفادات کو نشانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ حملوں کے وقت میں موسم ایک اہم عنصر ہوگا کیونکہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ حملے کے وقت مطلع صاف ہو تاکہ عام شہریوں کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے۔