• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے شام اور عراق میں ایرانی حامیوں پر حملے، 39 شہری جاں بحق

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر ایرانی حامیوں پر فضائی حملے کردئیے جس کے نتیجے میں 39؍ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عراق نے امریکی حملوں کی مذمت کی ہے جبکہ امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ہمارا ردعمل آج سے شروع ہوا ، مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق امریکی حکام نے ایران نواز ملیشیا پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے امریکی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جواب میں کیے گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا ردعمل آج سے شروع ہوا ہے، اور یہ مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا۔ امریکی حکام نے ابتایا ہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ روز عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا اور ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے زیر استعمال درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔اس سے قبل صدربائیڈن اور دیگر اعلی امریکی رہنما کئی دنوں سے خبر دار کر رہے تھے کہ امریکا ملیشیا پر جوابی حملہ کرے گا اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ صرف ایک حملہ نہیں ہوگا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ایک ’ٹائرڈ ریسپانس‘ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید