• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدت میں نکاح کیس کو عمران خان کیخلاف استعمال کیا گیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا شادی جیسے نجی معاملہ پر کرمنل کیس بنانا درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس کو عمران خان کیخلاف استعمال کیا گیا ہے، عدت میں نکاح کیس سے اتفاق نہیں کرتی یہ بہت نجی معاملہ تھا جو عدالت نہیں جانا چاہئے تھا، طے کرلیا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے عمران خان کیخلاف کیا کیا ثابت کرنا ہے۔بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سائفرکیس ،توشہ خانہ کیس اور9مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئے، عمران خان کیخلاف ان کیسوں میں جس طرح سزا سنائی گئی سوال پیدا ہوئے کیا ریاست ان کیسوں میں اپنا غصہ نکال رہی ہے، عدت میں نکاح کیس سے اتفاق نہیں کرتی یہ بہت نجی معاملہ تھا جو عدالت نہیں جانا چاہئے تھا، کچھ ملکوں میں سیاستدانوں کے اسکینڈلز ضرور بنتے ہیں لیکن اسکینڈلز کی حد تک رہتے ہیں، عدالت میں ایسے کیس جاتے ہیں جس میں اپنے عہدے یا دفتر کا غلط استعمال کیا گیا ہو، یہاں پر عمران خان کو اخلاقی طور پر کرپٹ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے ساتھ ایک عورت کو بھی گندہ کیا جارہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ ریاست ایک سیاستدان کو گندہ کرنے کیلئے اس حد تک پہنچ گئی ہے، خاور مانیکا نے عدالت میں انتہائی گھٹیا بیانات دیئے۔

اہم خبریں سے مزید