ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی نے تھانہ دہلی گیٹ کا دورہ کیا، انہوں نے حوالات، ریکارڈ روم، اسلحہ خانہاور مال خانہ کا معائنہ کیا اور تھانہ کی صفائی کا جائزہ لیا، سی پی او ملتان نے تھانہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے اور عوام کو جلد انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی، اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی، ایس ڈی پی او دہلی گیٹ فیاض احمدسنپال اور ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ ان کے ہمراہ تھے۔