• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال، پی ایم اے کا ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر اظہار مذمت، احتجاجی دھرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال میں بجٹ کے امور درہم برہم ہو گئے، انتظامی غفلت کے باعث نشتر ہسپتال کے پی جی آرز اور ہاؤس آفیسرز کی جنوری کی تنخواہ تا حال نہ ملنے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوموار تک تنخواہیں ڈاکٹروں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر نہ کی گئیں تو منگل کی صبح دن 11 بجے ایم ایس نشتر ہسپتال کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید