لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ این اے127 میں عوام کی بہت بڑی سپورٹ بلاول بھٹو کیساتھ ہے،عوام کو بلاول بھٹو کا موقف تقسیم اور نفرت کی سیاست سے نجات پسند ہے۔وہ شکیل پاشا ایڈوکیٹ کی طرف سے پی پی 171میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران داود کے حق میں دستبرداری کے موقع پر پریس کانفرنس سے میاں ایوب،سہیل ملک اور عامر سہیل بٹ کیساتھ پیپلز سیکرٹریٹ میں خطاب کر رھے تھے۔اس موقع پرشکیل پاشا ایڈوکیٹ،آغا تقی بھی موجود تھے۔علی بدر نے مزید کہا کہ پارٹی میں کنفیوژن روکنے کے لیے یہ اقدام ،این اے127میں بہت سے آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے حق میں دستبرداری کی ہے۔میاں ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ تقسیم ہونے سے روکنے کے لیے شکیل پاشا دستبردار ہو ئے ہیں۔پی پی 171سے دستبردار ہونے والے امیدوار شکیل پاشا نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی کیساتھ بہت پرانا تعلق ہے۔پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں،ہمارا مقصد بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے ۔این اے 127 پی پی 161 یوسی 225 کوٹ لکھپت سے سابق آزاد ناظم اپنے پورے پینل کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر اور قاسم گیلانی نے خوش آمدید کہا ۔