• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ اور چینی گروپ کے مابین یادداشت پر دستخط

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اعلی چینی سرمایہ کار گروپ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے چین کے صوبے شینڈانگ میں خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئر مین انجینئر سید محمود اور چیئر مین شینڈانگ شینزو گروپ جیانزن ہو کے مابین خیبر پختونخوا میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پرباضابطہ دستخط ئے گئے جس میں کثیر تعداد میں چین کے سرمایہ کاروں اور صوبے کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کیلئے صوبے کے معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نمایاں امکانات اور ترغیبات موجود ہیں خصوصی طور پر معدنیات کی ویلیو ایڈیشن میں بیرونی سرمایہ کار یہاں کے وسائل میں سرمایہ کاری سے استفادہ اٹھا سکتے ہیں۔ مذکورہ مفاہمت کے نتیجے میں بورڈ آف انوسٹمنٹ اور چینی گروپ یہاں کے معدنی سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے باہمی تعاون کریں گے۔
پشاور سے مزید