پشاور (لیدی نرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹیر ین علماء مشائخ ونگ مرکزی صدر علامہ محمد شعیب نے کہا ہے کہ عوام 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مرکزی چئیرمین پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی ائی پی اور پارٹی نشان کو بڑے پیمانے پر ووٹ دے کر کامیاب کریں تا کہ صوبے میں ایک بار پھر ترقی اور عوامی خدمات کا دور دورہ ہو پشاور پریس کلب میں انہوں نے دیگر پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنے دور میں صوبے میں عوامی خدمت فلاحی و بہبود اور ترقی کے وہ کام کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ بحیثیت وزیر اعلی صوبے کے عوام کو بی آر ٹی کا تحفہ دیا۔ دینی مدارس کو گرانٹ کا فنڈ اور مستحقین زکوۃ کو دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو دینی مدارس کے ذریعے فنڈ دیا گیا۔