اسلام آباد(محمدصالح ظافر) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما شاہد خاقان عباسی نے پیر کی سہ پہر مسلم لیگ (ن) کے بڑے عوامی اجتماع کا بائیکاٹ کیا جس سے اس کے قائد نواز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب اور دیگر نے خطاب کیا تھا۔
اپنے آبائی شہر اور سیاحوں کے لیے پہاڑی تفریحی مقام مری میں شاہد عباسی کے قریبی ذرائع نے پیر کی شام یہاں دی نیوز کو بتایا کہ شاہد خاقان جنہیں نواز شریف نے وزیر اعظم نامزد کیا تھا جب انہیں سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے نتیجے میں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، وہ اس الیکشن میں جمعرات کو اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔ وہ امریکہ جا رہے ہیں ۔
امریکہ پہنچنے سے پہلے ان کا قیام برطانیہ میں ہوگا۔ مری اور ملحقہ حلقوں سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا غیر رسمی گروپ الیکشن سے عین قبل ان کے ملک چھوڑنے کے بارے میں ویرانے میں ہے۔