ملتان(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر سی ای او ایجوکیشن ملتان سمیت 30اساتذہ معطل، اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی نہ دینے پر معطل کیا گیاہے ،مذکورہ اساتذہ میں 5مرد اور25خواتین اساتذہ شامل ہیں،نوٹیفیکیشن کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض احمد کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے پر پیڈا ایکٹ2006ء کے تحت معطل کرکے محکمہ سکول پنجاب کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیاہے،سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلمنٹری(زنانہ) ملتان ڈاکٹر شمیم اخترسیال کو سی ای او ایجوکیشن ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔