ملتان (سٹاف رپورٹر) رشید آباد چوک میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر ریفِلنگ کے دوران ایک سلنڈر بلاسٹ ہوا، جس میں دکان مالک 24 سالہ دانش اور دو گاہک 16 سالہ حاشر اور 22 سالہ شعیب شدید زخمی ہو گئے اور دکان میں آگ لگ گئی، زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔