• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی مبصرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے‘تمام جماعتوں اور امیدواروں کو سازگار ماحول فراہم کیاگیاہے جبکہ نگراں وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز اور وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ، صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘نگران حکومت نے اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں‘کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبےکی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دولت مشترکہ مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن نے وفدکے ہمراہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انوارالحق کاکڑکا کہناتھاکہ حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات 2024 کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔انتخابات 2024 میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

اہم خبریں سے مزید