• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرمردان کا ضلع صوابی کادورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پشاور (اے پی پی)کمشنر مردان ڈویژن شوکت خان یوسفزئی نے انتخابات کے پرامن انعقاد کےحوالے سے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے ضلع صوابی کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی صوابی نے الیکشن کے حوالے سے مجموعی انتظامات اور سکیورٹی پلان بارے بریفنگ دی۔ شوکت خان یوسفزئی گورنمنٹ نے گرلز ہائی سکول شیوہ میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا۔بعدازں انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوہاٹی میں قائم الیکشن میٹریل کلکشن و ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
پشاور سے مزید