• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 8 فروری2024 کیلئے ایچ ایم سی کے ہنگامی انتظامات مکمل

پشاور ( آن لائن ) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کیکلینیکل ایگزیکٹو بورڈ کے چئرمین اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کی روشنی میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کے لئیچند اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ساتھ ہی ہسپتال کے تمام ڈیپارٹمنز کو اس سے اگاہ بھی کر دیا گیا کہ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں الیکشن سے پہلے اور ووٹنگ کے دن کوئی چھٹی نہیں منائی جائیگی۔ہمیشہ کیطرح اس مرتبہ بھی ایکشن میں ایچ ایم سی ہسپتال ہنگامی بنیادوں پر 24 گھنٹے اپنی سروس فراہم کریگا۔
پشاور سے مزید