برمنگھم (پ ر) برمنگھم کمیونٹی ہال امیر ملت میں ایک اجلاس زیر صدارت سابق مشیر آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے چیف جسٹس ریاست آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکبر کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاگیاجس میں انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کس نے کام کرنے سے روکا ہے۔ میں نے تو کام دیا تھا بے ضابطگیاں ختم ہونی چاہئے، متاثرین کے جو پلاٹ الاٹ ہیں، ان کے نقشوں کے مطابق منتقل کرکے تعمیر پرکوئی پابندی نہیں۔ ایم ڈی اے میں کام پر پابندی میری سمجھ سے باہر ہے۔ چیف جسٹس نے کمیٹی کو کہا کہ اگر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے،متاثرہ منگلا ڈیم خاص کراہلیان میرپور کو سرمایہ کاری کرنے دی جائے تاکہ عوام کو روزگار ملے، اب تاخیر کرنا برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں چوہدری عبدالغفور کھاڑک، حاجی غلام حسین، ظفر اقبال اور حاجی محمد ایوب نے شرکت کی۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا بیرون ملک اوورسیز کشمیریوں نے چیف جسٹس کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔