کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی کے الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان نے انتخابات سے قبل دھاندلی اور بے ضابطگی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے نام خط جاری کردیا، انہوں نے لکھا کہ این اے 238 اور پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن میں سامان پہنچا تو اس میں سے بیلٹ پیپرز کی 10 بکس غائب نکلے ، لسٹ کے مطابق 30 بکس جبکہ تھیلا پٹھا ہوا تھا اور اندر 20 بکس موجود تھے ، ضلع شرقی این اے 238 اور پی ایس 102 پولنگ اسٹیشن نمبر 269 غوثیہ ڈسپنسری کے پریزائڈنگ آفیسر محمد شکور کی جانب سے آراو کو تحریری اطلاع کی گئی،انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز غائب ہوجانا انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔