کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی عوام مرد وخواتین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ آج قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کراچی اور پاکستان کے ترقی کے نشان صرف اور صرف ترازو پر مہر لگائیں، جماعت اسلامی کے سوا کسی بھی پارٹی کو دیا گیا ووٹ وڈیروں اور جاگیرداروں کے پاس ہی جائیگا، کراچی کی تباہی و بربادی اور کراچی کے وسائل کی لوٹ مار میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم برابر کی شریک جرم ہیں،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کو مسترد کردیں، اسوقت پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جماعت بھی جماعت اسلامی ہے اور انکا انتخابی نشان بھی ترازو ہی ہے اسلئے پی ٹی آئی کے ہمدرد جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر ہی مہر لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، آراوز اور ڈی آراوز سن لیں اگر نتائج تبدیل کرنے، ہمارے ووٹ اور سیٹیں کم کرنے کی کوشش کی گئی تو زبردست مزاحمت کی جائیگی اور بلدیاتی انتخابات کی طرح جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا۔ دریں اثناء حافظ نعیم الرحمن صبح 10:30بجے اپنے حلقہ انتخاب این اے 250پ ولنگ اسٹیشن علیمیہ اسکول، نزد رینجرز اسپتال نارتھ ناظم آباد بلاک Aمیں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ بعد ازاں اپنے حلقہ انتخاب این اے 246اورنگی ٹاؤن جائینگے اور شہر میں دیگر مقامات پر قائم انتخابی کیمپوں کا بھی دورہ کریں گے۔