راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)امن وامان کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور عام انتخابات کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ضلع کےاہم مقامات ریلوے سٹیشن،بس اڈوں اور عوامی مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پکٹس لگا دی گئی ہیں ،اورپکٹس پر سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے ،سینئر افسران فیلڈ میں سکیورٹی ڈیوٹی چیک کر رہے ہیں۔