• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے حلقے این اے 55 پر آر او آفس میں نتائج مرتب ہونے کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔

این اے 55 کے آر آو آفس میں میڈیا کے لیے لگی اسکرینیں بھی بند ہیں۔

آر او این اے 55 کے آفس عملے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسکرین پر نتائج نہیں آئیں گے، اسکرینیں چلنے کے لیے تکنیکی سہولت موجود نہیں۔

رپورٹس کے مطابق پریذائیڈنگ افسران کی بڑی تعداد آر او آفس میں نتائج کے اندراج کے لیے موجود ہے۔

آر او آفس این اے 55 کے آفس میں میڈیا نمائندگان کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

Pakistan Election 2024 | NA 15 | NA 130

قومی خبریں سے مزید