پشاور ( وقائع نگار )عام انتخابات کے دن بچے بھی سیاسی پارٹیوں کے حق میں ریلیاں نکالتے ہوئے دکھائی دیئے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی جس کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان رہیں جس سے بچوں کو آزادی ملی اور وہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے حق میں ریلیاں نکالتے دکھائی دیئے اور باقاعدہ نعرے بازی بھی کرتے رہے اور پشاور کی سڑکوں پر ہو کا عالم رہا۔