ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں عام انتخابات کا پر امن طریقے سے انعقاد ہوا ، ڈویژن بھر کے 5463 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی عمل وقت پر شروع ہوا اور پورے انتخابی عمل میں کوناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ امن و امان کی صورتحال بھی برقرار رہی،ڈویژن میں 16 قومی حلقوں پر 240 امیدواروں، 32 صوبائی حلقوں پر 642امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا، ڈویژن میں اے کیٹگری کے 623،بی کیٹگری کے 1853، سی کیٹگری کے 2987پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے، 5463 پولنگ سٹیشنز، 16680 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے،5538پریزائڈنگ افسران،34667 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران 17334 پولنگ افسران سمیت 57539 افسران جنرل الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دی، کمشنر آفس،ضلعی انتظامیہ دفاتر میں میں کنٹرول رومز بھی فنکشنل رہے،علاوہ ازی کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک ، آر پی او ملتان ریجن کیپٹن ر سہیل چوہدری نے خانیوال، قادر پور راں، ملتان کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے کنٹرول روم کو دورہ کیا اور بریفنگ لی، اس موقعپر آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ ڈویژن میں 20 ہزار سے پولیس کی نفری نے شفاف و پر امن انتخابات کیلئے ڈیوٹی سرانجام دی۔