• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ متاثرین کیس، سپریم کورٹ کا نیا بنچ قائم نہ ہونے پر سماعت ملتوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نالہ متاثرین کیس کی سماعت کے لئے نیا بنچ قائم نہ ہونے کی صورت میں جمعہ کو بھی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرنی تھی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مراد علی شاہ شاہ، مئیرکراچی، کمشنر کراچی سمیت دیگر کو طلب کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پرجسٹس منیب نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس پر چیف جسٹس کو نئے بنچ کی تشکیل کے لئے بھیج دیا تھا، اب نئے بنچ کی تشکیل تک سماعت ملتوی رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید