پشاور(صباح نیوز)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو دونوں بیٹوں اور داماد سمیت عبرتناک شکست، عوام نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔نوشہرہ میں پرویز خٹک خاندان کا سیاسی صفایا ہوگیا، پرویز خٹک اپنی دونوں نشستیں ہار گئے۔پرویز خٹک کے دونوں بیٹے اور داماد بھی ہارگئے۔ پی کے 85 سے اسماعیل خٹک، پی کے 86 سے ابراہیم خٹک شامل ہیں۔ پی کے 89 سے داماد عمران خٹک بھی ہار گئے۔