• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس( نیوز ڈیسک)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں دو بار غذاؤں کے ساتھ دار چینی کا استعمال ذیا بیطس کے خطرے سے دو چار افراد کو بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ پری ڈائیبیٹک مرحلے میں موجود افراد اگر ایک چائے کا چمچہ دار چینی کا استعمال کرلیں تو ان کے خون میں شوگر کی سطح واضح طور پر کم ہوسکتی ہے۔پری ڈائیبیٹیز مرحلے میں خون میں شوگر کی مقدار صحت مند مقدار سے بلند ہوتی ہے لیکن اتنی بلند نہیں ہوتی کہ ذیا بیطس کی تشخیص ہوجائے۔ خون میں شوگر کی بلند مقدار ممکنہ طور پر متعدد مہلک پیچیدگیوں کے خطرات رکھتی ہے جن میں قلبی مرض اور سنجیدہ نوعیت کے انفیکشن شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید