ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے شہزاد سے نقدی اورموبائل فون چھین لیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے مسلح افراد نے منور سے نقدی چھین لی،تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ سے مسلح افراد نے درویش سے موٹرسائیکل چھین لی،تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے قاسم کا موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ الپہ کے علاقہ سے مسلح افراد نے علی سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔