• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا پاکستان عمران کیساتھ، جو لوٹا بنے گا لوگ جینا مشکل کردینگے، شعیب شاہین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ن لیگ کی اتحادی حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی والے سب کچھ دبوچ لیں گے، نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں اور پی پی اتحاد کا حصہ نہیں بنتی تو پٹاخہ چھ ماہ میں بچ جائے گا، کنڈلی کا مسئلہ ہے باپ وزیراعظم بنتا ہے تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں بنے گی، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے چانسز زیادہ ہیں ، ن لیگ بے شک مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنادے یہ ان کا آخری اقتدار ہے، عمران خان کے عدت کیس کے فیصلے مخالفین کو تاریخی ڈینٹ پڑا ہے۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف شعیب شاہین اور ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ ڈکیتی ہوئی، ہم سے قومی اسمبلی کی 70نشستیں چھین لی گئی اسے ڈکیتی نہ کہیں تو کیا نام دیں، وسیم قادر کے حوالے سے خبریں ہیں کہ انہیں اغوا کیا گیا تھا،جو شخص لوٹا بنے گا علاقے کے لوگ اس کا جینا مشکل کردیں گے، سارا پاکستان آج عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک شخص جیل میں بیٹھا ہے یہ اس کے نام سے تھرتھر کانپ رہے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم تیر کا راستہ روکنا چاہ رہے تھے وہ شیر کا راستہ روکنا چاہتے تھے، کوئی بھی جماعت اس پوزیشن میں نہیں کہ اکیلے حکومت بنالے،اتحادی حکومت میں آزادانہ فیصلے نہیں کیے جاسکتے، کوئی آزاد امیدوار کامیاب ہوجائے تو اس کے پاس کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا اختیار ہے۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بہت ساری باتیں درست ثابت ہوگئی ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ ن لیگ کی اتحادی حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی والے سب کچھ دبوچ لیں گے، پیپلز پارٹی وِن وِن والی پوزیشن پر کھڑی ہے، میرا تجزیہ ہے یہ زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال چلے گا ورنہ یہ پٹاخہ 6ماہ میں بج جائے گا، نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں اور پی پی اتحاد کا حصہ نہیں بنتی تو پٹاخہ چھ ماہ میں بچ جائے گا، نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنیں گی، یہ کنڈلی کا مسئلہ ہے باپ وزیراعظم بنتا ہے تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں بنے گی، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے چانسز زیادہ ہیں ، ایک فیصد چانس ہے کوئی ڈارک ہارس وزیراعظم کے عہدے پر آجائے۔ فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ جوڈیشل سلیکشن 2024ء کے تحت کامیاب 93آزاد امیدواروں میں 30امیدوار ہمیشہ آزاد ہوتے ہیں، یہ 30امیدوار ن لیگ کی طرف جائیں گے، اس کے علاوہ 30سے 35آزاد امیدواروں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسے ہارس ٹریڈنگ نہیں جمہوری پیکیج کہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی کارکردگی کی کوئی چھپی نہیں ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید