• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں‘ مسلم لیگ ن کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنانا اور عوام کو خوشحال بنانا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے۔ 8فروری کو عوام نے ایک بار پھر اپنے محبوب قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئےانہیں خدمت کا موقع دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عوام کو مشکلات سے نجات اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دعوؤں اور پروپیگنڈے پر نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ میاں نوازشریف نے اپنے ہر دور میں عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا۔ سڑکوں کا جال بچھایا ، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا قیام ، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ سمیت مختلف روزگار کے مواقع دیئے، سستی بجلی ، سی پیک ، ،ہمسایوں سمیت دنیا سے تعلقات استوار کئے۔ جماعت دوبارہ پاکستان کو کھویا ہوا اس کا مقام دلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست پر یقین نہیں بلکہ ہمارا مقصد عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن ) ہر ممکن اقدام کرے گی کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید