ملتان (سٹاف رپورٹر)وزارت ریلوے نے شعبہ میکنیکل انجینئرنگ گریڈ20کے آفیسر کاشف فاروق بٹ کو ڈی ایس ریلوے ملتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،ان کے پیشرو شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل گریڈ19کے محمود رحمان لاکھو کو اگلی تقرری کے لیے سی ای او پاکستان ریلوے کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا ہے۔