لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کی رات قبول خان چیک پوسٹ میانوالی پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔مزید برآں دہشتگردوں کے حملہ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ، ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کی طرف سے چیک پوسٹ پرپہلے راکٹ لانچرز فائر کیے گئے، جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی گئی، ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے،پولیس جوانوں کی موثر جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کیا۔بعدازاں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی نے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے 36 افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔دریں اثنا آئی جی نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے ۔