امریکی اداکارہ مارسیا کراس نے کہا ہے کہ فلسطین پر خاموشی سے خود کو بہرا محسوس کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 61 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ ایسے لوگوں کے درمیان کیسے رہنا ہے جن کی آنکھوں میں آنسو نہیں آتے، جن کے دلوں میں درد محسوس نہیں ہوتا اور جو خاموش رہتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ اس خوف کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں جو ہو رہا ہے اور جاری ہے، خاموشی نے مجھے یقین دلایا ہے کہ میں بہری ہوں۔
انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دکھی دل والا ایموجی اور فلسطین کا جھنڈا بھی لگایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ مارسیا کراس نے گزشتہ سال نومبر میں فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی اور غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی تھی۔
انہوں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کئی پوسٹس بھی کی تھیں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔