امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک شہری کا کھو جانے والا کتا چار برس بعد لگ بھگ چھ میل دور میکسیکو کی سرحد کے قریب سے مل گیا۔
بنجمن بیکسٹر نامی کتے کے مالک کے مطابق جب وہ 13 برس کا تھا تب وہ چھ ہفتے کے اس پلے (پیچز) کو لایا تھا، لیکن 2020 میں جب وہ اپنی نئی ملازمت کے لیے نبراسکا منتقل ہوا تو وہاں کرائے کے مکان میں کتوں کو رکھنے کی اجازت نہ تھی۔
جس کی وجہ سے بنجمن بیکسٹر کو اس کتے کو اپنے ایک دوست کے پاس ہی چھوڑ کر نبراسکا جانا پڑا، اس دوران اس نے ایسے مکان کی تلاش شروع کی جہاں کتے رکھنے کی اجازت ہو، لیکن اسی دوران معلوم ہوا کہ (پیچز نامی یہ کتا) گھر چھوڑ گیا ہے۔
شروع میں تو بیکسٹر سمجھا کہ وہ واپس آجائے کیونکہ اس سے پہلے بھی وہ ایسا کرچکی تھی لیکن اشتہار دینے کے باوجود اسے ناکامی ہوئی اور اسکی امیدیں معدوم ہوگئیں۔
تاہم گزشتہ ماہ کے اواخر میں بیکسٹر کی اہلیہ کو اسکی والدہ نے بتایا کہ انکا کتا نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسس میں مل گیا ہے، لیکن انہیں یقین نہ آیا، بعدازاں جب بیکسٹر نے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا تو اسے پتہ چلا کہ واقعی اطلاع درست ہے۔