• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی مہم، امریکی صدر پریشان

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی مہم سے امریکی صدر جو بائیڈن پریشان ہیں۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کیلئے امریکہ کو بھی خاطر میں نہ لانے پر بائیڈن، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر برہم ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی بات چیت میں صدر بائیڈن نے کئی بار نیتن یاہو کو’یہ شخص‘ اور ’احمق‘ کہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کا خیال ہے کہ غزہ جنگ کو اب رُک جانا چاہیے۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر زور ڈال رہے ہیں جس پر نیتن یاہو کان نہیں دھر رہے۔ 

یورپ سے سے مزید