پشاور ( وقائع نگار )پشاور میں روزانہ مظاہروں سے ٹریفک جا م معمول بن گیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک جام ہونے سے لوگ شدید مشکلات میں پھنس گئے ہیں کئی ایمبولنس گاڑیاں اور دیگر جانیوالے دور دراز علاقوں کے مسافربھی ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں پشاور کے شہریوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ موٹروے سمیت روڈ کو بند نہ کیا جائے جس سے لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں پشاور میں گزشتہ روز بھی سیاسی پارٹی کے مظاہرے کے باعث شہر میں ٹریفک رنگ روڈ سمیت موٹروے پر بلاک ہو گئی تھی اور لوگ مجبوری کی حالت میں جی ٹی روڈ پر جانے لگے موٹروے کو بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔