پشاور(جنگ نیوز)پی ٹی آئی کی نظریاتی کارکن‘ سابقہ وومن وونگ پشاور ریجن ڈپٹی سیکرٹری مردان، سابقہ تحصیل ممبر،وومن ونگ صدر تخت بھائی اور صدر وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر شبنم نورین خان نے مردان سے نومنتخب ایم این اے علی محمد خان،محمد عاطف خان،مجاہد خان اور ایم پی ایزکو حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ اراکین اسمبلی ضلع بھر میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے ۔ عمران خان کے کھلاڑیوں نے ملک بھر میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اورکامیاب ہو کر ریکارڈ توڑ ے،انتخابی نتائج کے بعدکپتان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔