کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاون پولیس نے رشید آباد میں نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران میڈیکل اسٹور کا ملازم اور میل اسٹاف نرس بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائی کے دوران 50 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد کیا گیا جبکہ چھاپہ مار ٹیم نے گٹکا بنانے کا مٹیریل بھی برآمد کرلیا۔عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ڈاکٹرعبداللہ نے اکرم اور خلیف اللہ کے ساتھ سیٹ اپ بنایا تھا،گٹکا اسپتال کے اندر ہی تیار کی جانے کا انکشاف ہوا ہے،ایس ایس پی کے مطابق کسٹمر میڈیکل اسٹور پر گٹکا خریدنے کے لئے آتے تھے اور ملزمان نے گٹکے کو دوائی کا نام دیا ہوا تھا،انہوں نے مزید بتایا کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر عبداللہ اسپتال بھی چلا رہا تھا،ملزم کے مطابق وہ جناح اسپتال میں بھی ہاؤس آفیسر رہ چکا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان سے مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔