• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

انڈونیشیا کے صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ملک میں صدارتی نظام ہونے کی وجہ سے سب کی نظریں تین صدارتی امیدواروں اور انکے تین نائب صدارتی امیدواروں پر ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے تقریباً 17 ہزار جزائر میں ووٹنگ کا عمل ایک ہی دن میں مکمل ہوگا، 20 کروڑ سے زائد ووٹر انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹروں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جن میں تقریباً 55 فیصد کی عمریں 17 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

انتخابی سروے کے مطابق 72 سال کے سابق فوجی کمانڈر پروبووہ سوبی آنتو (Prabowo Subianto) کی جیت کے امکانات ہیں۔

انڈونیشیا میں تین ٹائم زونز ہیں اور پولنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہے، صبح سات بجے شروع ہوئی پولنگ دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی جس کے بعد ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

انڈونیشیا میں صدر اور اس کے نائب پر مشتمل امیدوار کے سیٹ کو ووٹ دیا جاتا ہے۔

پہلا سیٹ انیس راشد بسویدان (Anies Baswedan)  اور ان کے نائب صدارتی امیدوار میوہیمین اسکندر (Muhaimin Iskandar) پر مشتمل ہے۔

دوسرے گروپ میں وزیر دفاع پروبووہ سوبی آنتو (Prabowo Subianto)  اور ان کے نائب صدارتی امیدوار جبران راکا بُومنگ راکا (Gibran Rakabuming Raka) ہیں، راکا موجودہ صدر جوکووی ویدودو کے بڑے بیٹے ہیں۔

تیسرا گروپ وسطی جاوا کے سابق گورنر گنجر پرانووہ (Ganjar Pranowo) اور انکے نائب صدارتی امیدوار محفوظ ایم ڈی (Mahfud MD) پر مشتمل ہے، اس گروپ کا تعلق حکمراں سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل سے ہے۔

محفوظ ایم ڈی موجودہ صدر جوکووی (Jokowi) کے سیاسی، قانونی اور سیکیورٹی امور سے متعلق وزیر بھی ہیں۔

ستائس کروڑ آبادی والے انڈونیشیا میں ووٹرز کی تعداد بیس کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ہے، جن کے لیے 8 لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید