ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین انجمن تاجران خان پلازہ ظفراقبال خان، صدر بلال احمد، چیف کوآرڈینیٹر کنٹونمنٹ تاجران غضنفر ملک، صدرخاور سینٹرکلب عابد خان اور عاطف بلال نے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ ملتان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد خوش آئند ہے مگر گزشتہ تین سالوں سے ملتان میں ہونے والے میچز کے دوران ملتان انتظامیہ اور پولیس متعلقہ روٹس کے تاجروں اور شہریوں کو اعتماد میں لیے بغیر نواں شہر تا ملتان سٹیڈیم کے روٹ کا پلان بناتےہیں جس سے میچز کے دوران ہزاروں تاجروں کے کاروبار تباہ اور شہری ٹریفک بندش کے باعث شدید اذیت کا شکار ہوتے ہیں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی ملتان انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کرتی ہے کہنواں شہر تا سٹیڈیم روٹ کی بندش کو صرف مخصوص اوقات میں کیا جائے اور کم سے کم وقت میں ٹریفک روانی بحال کی جائے۔