• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین دلائیں فوج کاروبار نہیں صرف ملکی دفاع کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کراچی میں دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سب کو اپنے اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہئے ، یقین دہانی کرائیں فوج کاروبار نہیں صرف ملکی دفاع کریگی ، بلڈرز منافع لے کرنکل جاتے ہیں ، سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی نظریں چرا لیتی ہے فوج نے شادی ہالز ودیگر کاروبارشروع کر رکھے ہیں ،سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہئے ، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں،۔ بدھ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل منصور اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے شادی ہالز اور دیگر کاروبارشروع کر رکھے ہیں ، یقین دہانی کرائیں کہ کاروبار نہیں کریں گے تو ٹھیک ہے ، فوج صرف دفاع کا کام کرے کاروبار نہیں ، سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہئے ، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصول تو یہی ہے کہ سب اپنا اپنا کام کریں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر آپکو ایسی ہدایات ہیں تو عدالت کو یقین دہانی کرا دیں۔

اہم خبریں سے مزید