• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) حالیہ کشیدگی کےباوجود پاکستان کاایران سے درآمدات پرانحصار مزید بڑھ گیا ہے۔

جنوری میں ایران سے پاکستانی درآمدات میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ دیکھنے میں آ یاہے۔ جنوری میں ایران سے درآمدات سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد بڑھ گئیں۔ 

رواں سال جولائی تا جنوری ایران سےدرآمدات میں17فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 10 کروڑ42 لاکھ ڈالرز رہا۔ دسمبر2023 میں ایران سے درآمدات8 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز تھیں۔ 

پاکستان اور ایران نے حال ہی میں تجارتی تعاون بڑھانے کا 5 سالہ پلان تشکیل دیا تھا۔ دونوں ممالک نے2028 تک دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا ۔

اہم خبریں سے مزید