• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا اتحاد نظر نہیں آرہا، مریم اورنگزیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ مجھے پی ٹی آئی اور جے یوآئی کا اتحاد نظر نہیں آرہا،میاں صاحب کی سیاست ختم بھی نہیں ہوئی.

 تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا صاحب نے جو اپروچ اپنائی تھی پاکستان تحریک انصاف کی طرف وہ انتہائی ہمارے لیے خوش آئند بھی تھی اور ہم اس کی توقع نہیں کررہے تھے کہ مولانا صاحب اتنی لچک پیدا کریں گے.

مولانا صاحب اپوزیشن میں بھی گئے ہیں اور ان کا موقف دھاندلی کے حوالے سے ہمارا ایک ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنے ہی آپ اپنے تئیں احتجاج کرنے جارہی ہے، اگر کوئی جمہوری قوت یا سیاسی پارٹی بشمول جمعیت علمائے اسلام کے ہمارے ساتھ اس احتجاج میں شامل ہونا چاہتی ہے تو ہمارے لیے خوش آئند ہے، فیض حمید نے مکمل ساتھ دیا تھا باجوہ کا ، اور انہوں نے تحریک انصاف کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، جتنا نقصان باجوہ نے دیا ہے اس سے کہیں بڑھ کر نقصان پاکستان تحریک انصاف کو فیض حمید نے دیا ہے،بعید نہیں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں ہوں ایک ہی موقف کے ساتھ سامنے آجائیں،جے یو آئی ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا کہ ہماری مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس وقت تک اپوزیشن میں بیٹھیں گے جب تک ہماری جنرل کونسل یہ فیصلہ نہیں کرلیتی کہ ہم سیاست کو خیرباد کہہ دیں اور پارلیمانی سیاست کو چھو ڑدیں، میرا نہیں خیال کہ جمعیت علمائے اسلام وزیراعظم کے اس دوڑ میں شریک ہوگی یا کسی کو سپورٹ کرسکے گی، میرا نہیں خیال کہ ہم کسی کو ووٹ کریں گے.

پی ٹی آئی کے قائد عمران احمد خان نیازی کے نظریئے سے ہمارے اختلافات ہیں، جنہوں نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی آج وہ لاڈلے بنے، عوام جس کو منتخب کرنا چاہتے ہیں آپ اقتدار اس کے حوالے کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن کو اسی چیز کی سزا مل رہی ہے کہ وہ آئین کے ساتھ کیوں کھڑا رہا ہے، ملک کے ساتھ کیوں کھڑا رہا ہے.

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی تو اس پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی جس نے یہ موو شروع کی ، اس ملک کے اندر ایک reality ہے، اسٹیبلشمنٹ کا رول ایک حقیقت ہے۔ن لیگ کی ترجما ن مریم اورنگزیب میں نے ابھی کچھ دیر پہلے مولانا صاحب کا بیان دیکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید