اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت کراچی،خیبر پختونخوا اوراسلام آباد میں انتخابی دھاندلی کیخلاف جمعہ شام چار بجے نیشنل پر یس کلب کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگاجس کی قیادت لیاقت بلو چ کر ینگے۔مظاہرے سے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم، سید عارف شیرازی، نصرا للہ رندھاوا اور دیگر قائدین بھی خطاب کر یں گے۔انہوں نے کہا کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا اور خیبر میں بھی ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پریس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، محمد کاشف چوہدری، ملک عبدالعزیز بھی مو جو د تھے۔ محمد کاشف چوہدری نے کہااس الیکشن نے ریاست کے سارے نظام کو بے نقاب کر دیا۔ہارے ہو ئے لوگوں کو مصنوعی طر یقے سے جتوا دیا گیا ہے۔