• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 5اگست2019کااقدام واپس لے،یوم یکجہتی کشمیر

لاہور(خبرنگار)اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کےعنوان سے سیمینار ہوا ، صدارت سینئرصحافی مجیب الرحمن شامی نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ائیر وائس مارشل (ر)انورمحمود تھے ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہاکہ 14اگست کو آزادی کا جو سورج برصغیر میں طلوع ہوا تھا، اس کی کرنیں کشمیر تک نہیں پہنچ سکیں کشمیر کوشمشیر سےزیادہ تدبیر کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، دونوں اقوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ائیر وائس مارشل (ر)انورمحمود نے کہا کہ بھارت کو 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینا چاہیے ۔ پروفیسرالیاس انصاری نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اہمیت، بھارتی غیر قانونی قبضے اور جبر کی طویل داستان، سلامتی کونسل کی قراردادوں خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی منصوبے پر اظہار خیال کیا ۔ انجینئرحارث ڈار نے کہا کہ کشمیریوں کا عزم ہے کہ وہ اپنی جائز امنگوں کو ہر قیمت پر پورا کریں گے انجینئر وحیدخواجہ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاکاشکریہ اداکیا۔
لاہور سے مزید