پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں جمعرات کے روز اتھارٹی کی ٹیم نے چارسدہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر اچانک چھاپہ مارا، اس موقع پر گودام سے 1500 لیٹرز زائد المیعاد مختلف برانڈڈ مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑ کر ضبط کی گئی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور اس سلسلے میں مزید کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا