• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیراعظم بننے کے خواہشمند سیاسی منظر سے اوجھل کیوں ہیں؟‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس)’’وزیراعظم بننے کے خواہشمند سیاسی منظر سے اوجھل کیوں ہیں؟‘‘ مسلسل خاموشی، غیرحاضری اور سیاسی مصروفیات میں عدم شرکت، بلاول بھٹو کہاں ہیں؟ 

امکان ظاہر کرنیوالے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں میں وجوہ تلاش کررہے ہیں۔

پارٹی راہنما نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کراچی میں ہیں اور سندھ کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق معاملات میں مصروف ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو گزشتہ چار دن سے سیاسی منظر سے اوجھل ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں ہونیوالے اہم سیاسی واقعات اور حکومت سازی کی سرگرمیوں میں جو ابھی تک عروج پر ہیں انکی عدم موجودگی کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے اور انکی چار دن مکمل غیر حاضری سے اب اس حوالے سے چہ مہ گوئیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

 یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی اسلام آباد میں آخری سیاسی، تنظیمی مصروفیت پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی میڈیا بریفنگ تھی جس میں انہوں نے اتحادی حکومت میں وزارتیں نہ لینے سمیت دیگر دوسرے اہم فیصلوں کے بارے میں تفصیلات اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دیئے تھے۔ 

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں نے مشترکہ طور پر کی تھی جس کے بعد 13 فروری کو بلاول بھٹو نے بریفنگ کی تھی۔ اس کے بعد ان کی کوئی سیاسی مصروفیات سامنے نہیں آئی۔

اہم خبریں سے مزید