ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان کی زیر صدارت نویں پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں کھیلے جانے والے میچز کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،سی پی او ملتان صادق علی ان کے ہمراہ تھے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں، پی ایس ایل کے دوران تمام پلیئرز اور منیجمنٹ سمیت شائقین کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے،ٹیموں کی آمد کے وقت روٹس کو ہر صورت کلئیر رکھا جائے،ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی میں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے ٹریفک منیجمنٹ کا مؤثر پلان تشکیل دیا جائے۔