• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی یونین اور چین کا تعاون بڑھانے پرزور

ادیس ابابا( نیوزڈیسک)افریقی یونین نے کہا ہے کہ افریقہ میں تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں چین اور افریقہ کا تعاون "بہت اہم" ہے جو افرادی قوت کی ترقی میں ایک کردار کا حامل ہے۔افریقی یونین کمشنر برائے اقتصادی ترقی، تجارت، سیاحت، صنعت اور معدنیات البرٹ موچانگا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران افرادی قوت کی ترقی میں چین۔ افریقہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے بڑی توقعات ظاہر کیں۔ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے صدر دفتر میں افریقی یونین ایگزیکٹو کونسل کے 44 ویں عام اجلاس کے موقع پر موچانگا نے بتایا کہ چین اور افریقہ کا تعاون بہترین انداز میں جاری ہے اور ہمارے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کے لئے لائحہ عمل موجود ہیں۔افریقی یونین کے کمشنر نے افریقہ میں افرادی قوت بڑھانے میں چین کے ساتھ تعاون کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے میں چین-افریقہ تعاون بہت اہم ہے اور ہم اسے جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ افریقہ کی افرادی قوت کی بہتری میں چین کا تعاون انتہائی اہم ہے جہاں براعظم کے نوجوانوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے جس نے بالآخر افریقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ لینا ہے۔
یورپ سے سے مزید