• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کالج میں سپورٹس اورفیملی فیسٹیول

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہیلی کالج آف کامرس میں سپورٹس اور فیملی فیسٹیول ہوا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود،پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،صدرایسو سی ایشن ڈاکٹر توقیر علی، جنرل سیکرٹری رانا مظفر علی ودیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔تقریب میں افسران کے مابین کرکٹ، رسہ کشی اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے۔
لاہور سے مزید