پشاور ( آن لائن ) ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ پولیس کی چوری کیخلاف ایک کارروائی میں موٹرسائیکل و کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 02 کارندے گرفتارکرکے سرقہ شدہ 05 عدد موٹرسائیکل اور مالمسروقہ فروختگی رقم 37 لاکھ روپے برآمدکرلی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے چوروں و ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گاڑیاں و موٹرسائیکل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو ٹریس کرکے گروہ کو دو کارندے اکرم اور اکرام کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ 05 عدد موٹرسائیکل اور گاڑیاں و موٹرسائیکل فروختگی رقم مبلغ 37 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان کا کہنا ہے کہ متذکرہ بالا گروہ اور گروہ کے گرفتار کارندے ضلع میں ہونیوالی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔